پشاور میں 14 اگست کے موقع پر دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی
پشاور: ضلعی انتظامیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 اگست کی تقریبات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور پابندیاں 15 اگست تک نافذ رہیں گی۔
اعلامیے میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی، بالخصوص پٹاخوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کھلونا بندوقوں اور کھلونا ہارنز کی فروخت جبکہ ون ویلنگ پر بھی پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ یومِ آزادی کی خوشیاں محفوظ، پُرامن اور باوقار انداز میں منائیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے انسانی جانوں یا امن و امان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں