میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے ادارے آئی ٹی این ای کی چیئرپرسن مقرر
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے حقوق سے متعلق ادارے امپلیمنٹیشن ٹریبونل فار نیوز پیپر ایمپلائز (آئی ٹی این ای) کی سربراہی کے لیے ظلِ ہما کو تین سال کے لیے چیئرپرسن مقرر کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ظلِ ہما کی بطور چیئرپرسن آئی ٹی این ای تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ظلِ ہما تین سال کی مدت کے لیے آئی ٹی این ای کی چیئرپرسن کی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ آئی ٹی این ای میڈیا ورکرز اور صحافیوں سے متعلق واجبات، ملازمت اور دیگر قانونی معاملات کے ازالے کے لیے قائم ادارہ ہے۔