کور کمانڈر پشاور کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور

کور کمانڈر پشاور کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور

پشاور: کور کمانڈر پشاور نے سنٹرل پولیس آفس پشاور کا اہم دورہ کیا، جہاں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور اعلیٰ پولیس حکام نے ان کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے کور کمانڈر کو سلامی پیش کی۔

کور کمانڈر نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کور کمانڈر کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی اقدامات اور ریاستی رٹ کے نفاذ کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔

کور کمانڈر نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

کور کمانڈر نے پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔

ملاقات کے دوران دہشت گردی کے ناسور کے خلاف پولیس اور سکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور مل جل کر اس فتنے کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں