پشاور ہائی کورٹ نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کے مفت بجلی یونٹس ختم کردئے

پشاور ہائی کورٹ نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کے مفت بجلی یونٹس ختم کردئے

پشاور ہائیکورٹ نے پیسکو، ٹیسکو سمیت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا حکومتی فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اس کےخلاف دائر تمام رٹ درخواستیں خارج کر دیں
درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ وہ ڈسکوز ملازمین ہیں اور مفت یونٹس سمیت دیگر مرعات ان کے سروس کا حصہ اور ان کا بنیادی حق ہے تاہم عدالت نے قرار دیا کہ اگرچہ واپڈا سروس رولز ابتدا میں قانونی حیثیت رکھتا تھا تاہم ڈسکوز میں ان کے اطلاق کے بعد وہ انتظامی نوعیت اختیار کر گئے اس لیے حکومت انہیں تبدیل یا ختم کرنے کی مجاز ہے۔
عدالت نے کہا کہ پاور سیکٹر اصلاحات حکومتی پالیسی کا حصہ ہیں اور ایسے معاملات میں عدالتی مداخلت مناسب نہیں
جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بنچ نے فیصلہ جاری کردیا

واضح رہے کہ حکومتی فیصلے پر پشاور ہائیکورٹ نے دسمبر 2023میں حکم امتناعی جاری کیا تھا جو اب اس فیصلے کے بعد ختم ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں