این سی سی آئی اے نے ایک بار ممتاز ویلاگر اسد علی طور کو پھر طلب کرلیا، اسد طور نے دفاع کی تیاری کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست

این سی سی آئی اے نے ایک بار پھر طلب کرلیا، دفاع کی تیاری کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست

اسلام آباد: معروف ولاگر اسد علی طور نے کہا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے آج صبح تقریباً 9:20 بجے انہیں دوبارہ طلب کیا اور اس بار الزامات کی فہرست بھی ان کی رہائش گاہ پر پہنچائی گئی۔

اسد علی طور کے مطابق انہیں صبح 11 بجے یعنی تقریباً ایک گھنٹے بعد تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا، تاہم وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے اور انہیں سمن کے بارے میں صبح 10:30 بجے معلوم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ الزامات کا جائزہ لینے اور اپنے دفاع کی تیاری کے لیے مناسب وقت درکار تھا، اس لیے انہوں نے NCCIA کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ اسی روز پیشی کا نوٹس انہیں اپنے دفاع کی تیاری کے لیے انتہائی محدود وقت فراہم کرتا ہے۔

اسد علی طور کے مطابق انہوں نے درخواست کی کہ انہیں دفاع کی تیاری کے لیے مناسب مہلت دی جائے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس اعظم خان کے تحریری حکم کا بھی انتظار کیا جائے، جس سے ان کے بقول انکوائری کے آئندہ طریقہ کار کے حوالے سے NCCIA اور انہیں مزید وضاحت مل سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے وکیل مسدق خٹک ذاتی طور پر تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہوئے اور مزید وقت دینے کی درخواست کی، تاہم NCCIA نے انہیں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا اور کل صبح دوبارہ اپنے دفاع میں جواب کے ساتھ پیش ہونے کے لیے طلب کرلیا ہے۔

اسد علی طور کا کہنا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری کی حیثیت سے کل صبح انکوائری افسر کے سامنے اپنے دفاع میں جواب اور متعلقہ تمام مواد پیش کریں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں