وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جب تک سیاستدان ملک کا نظام ٹھیک نہیں کریں گے فیلڈ مارشل کی محنت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو کوئی فائدہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے بارہا کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دوں گا
محسن نقوی نے کہا کہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ صرف ن لیگ اور پیپلز پارٹی نہیں پی ٹی آئی کو بھی اس نظام کو بہتر کرنے میں اکٹھا ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ میں صدارتی نظام کی بات بھی نہیں کر رہا۔ وفاقی وزیر داخلہ ہی رہوں گا، وزیر خارجہ نہیں بننے جا رہا۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ان کے حوالے سے عدالتیں فیصلہ کریں گی
لیکن کسی وزیر نے محسن نقوی کے بیان پر تبصرے نہیں کئے