تیان گونگ میں شین ژو-23اور24کے عملےنےذمہ داریاں منتقل کر لی۔پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی جلد ساتھیوں کے ساتھ زمین پر واپس آئیں گے۔
جیو چھوان(شِنہوا) شین ژو-23 اور شین ژو-24 کے خلابازوں نے چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن میں مدار کے اندر ذمہ داریوں کی حوالگی کی تقریب منعقد کی۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نے بتایا کہ تیان گونگ میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی شہری پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی، شین ژو-23 کے خلابازوں ژانگ ژی یوآن اور لی جیا ینگ کے ہمراہ زمین پر واپس آئیں گے۔
شین ژو-23 کے خلاباز ژو یانگ ژو، جو ایک سالہ قیام کے تجربے کے سلسلے میں پہلے ہی مدار میں 6 ماہ گزار چکے ہیں، شین ژو-24 مشن کے دوران خلائی اسٹیشن پر ہی قیام کریں گے۔ ان کے ساتھ مشن کے کمانڈر تانگ ہونگ بو اور خلاباز وو یی بھی موجود رہیں گے۔
سی ایم ایس اے نے بتایا کہ زمین پر واپس آنے والے خلاباز اپنے تمام طے شدہ کام مکمل کر چکے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں شین ژو-23 خلائی جہاز کے ذریعے چین کی شمالی ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر اتریں گے۔ واپسی کے اس مشن کی کمان ژانگ کے سپرد ہوگی۔
ایجنسی نے مزید بتایا کہ خلاباز تیان گونگ سے زمین پر کچھ ’’پراسرار تحائف‘‘ بھی اپنے ساتھ لائیں گے۔
اس وقت خلابازوں کے استقبال کے لیے لینڈنگ سائٹ اور اس سے متعلق تمام نظاموں میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔