گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور صوبے کے امن و امان پر تبادلہ خیال

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور صوبے کے امن و امان پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں امن و امان اور صوبے کے اہم ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط، باہمی تعاون اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر روابط اور تعاون عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

ملاقات میں بین الصوبائی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں