بریکنگ نیوز
ہنگو: ضلع ہنگو کے علاقے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر مسلح حملہ آوروں نے بڑا حملہ کر دیا، جس کے بعد پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت متعدد پولیس اہلکار شہید جبکہ 28 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس کی 3 گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جبکہ پولیس کی ایک گاڑی اپنے ساتھ لے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک جبکہ 7 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
اہم نوٹ: اس واقعے سے متعلق مختلف ذرائع سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں تضاد سامنے آ رہا ہے۔ حتمی اعداد و شمار اور دیگر تفصیلات کا سرکاری اعلامیے کا انتظار ہے۔