مٹہ سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

مٹہ سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

سوات: مٹہ کے علاقے راشد سر میں پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے مشترکہ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران راشد سر کے ایک اہم اور اسٹریٹجک مقام پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل گلفام دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق چند مسلح افراد ایک مکان میں موجود ہیں اور مبینہ طور پر اہلِ خانہ کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا دہشت گردوں کی جانب سے بین الاقوامی انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

حکام کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ حتمی صورتِ حال اور جانی نقصان سے متعلق سرکاری تصدیق آپریشن مکمل ہونے کے بعد متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں