لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، علاقائی امور اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی مسلسل کاوشوں سے کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی ہے۔
محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی رحلت پر حافظ نعیم الرحمان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے سوگوار خاندان اور جماعت اسلامی کے قائدین و کارکنان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔