پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 62 پیسے مہنگا
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جولائی 2026 سے ہوگا۔
دوسری جانب: عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جبکہ اعلیٰ بیوروکریسی کے لیے 1.8 ارب روپے کے نئے خصوصی الاؤنس کی منظوری پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔