وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مون سون کے دوران انڈر پاسز میں بارش کے پانی کی فوری نشاندہی اور نکاسی کے لیے لائیو مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر انڈر پاسز کی لائیو مانیٹرنگ شروع

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مون سون کے دوران انڈر پاسز میں بارش کے پانی کی فوری نشاندہی اور نکاسی کے لیے لائیو مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔

سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے انڈر پاسز کی لائیو فیڈ مانیٹر کی جائے گی، جس سے کسی بھی انڈر پاس میں بارشی پانی کھڑا ہونے کی صورت میں فوری طور پر نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔

لائیو مانیٹرنگ کے ذریعے انڈر پاسز میں بارشی پانی کھڑے ہونے کے واقعات کا فوری سدباب اور بروقت نکاسی یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں