بحریہ ہائٹس ون میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کا انکشاف، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ

راولپنڈی: بحریہ ہائٹس ون میں واقع بعض فلیٹس میں مبینہ طور پر غیر قانونی پارٹیوں اور جرائم سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جن پر متعلقہ اداروں سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بحریہ ہائٹس ون میں فلیٹ نمبر 715، 513 اور 528 سمیت متعدد فلیٹس اور مبینہ پارٹی فلورز پر رات گئے محفلیں منعقد ہونے کی اطلاعات ہیں، جہاں مبینہ طور پر شراب نوشی اور منشیات (پِلز) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ 7 جولائی کو انہی مبینہ پارٹی فلورز میں سے ایک پر ایک نوجوان کی موت بھی واقع ہوئی تھی، تاہم اس معاملے کو مبینہ طور پر اس وقت کے ایس ایچ او سکندر نواز جوئیہ اور ڈی ایف سی امیر بھٹی کی سرپرستی میں دبانے کی کوشش کی گئی۔ ان الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ذرائع نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ “لکی” نامی شخص مذکورہ فلیٹس کے ذریعے مبینہ طور پر لڑکیوں کی سپلائی سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اسے بعض پولیس اہلکاروں، خصوصاً ڈی ایف سی امیر بھٹی، کی مبینہ پشت پناہی حاصل رہی۔ ان دعوؤں کی بھی تاحال سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی متعلقہ افراد کا مؤقف سامنے آیا ہے۔شہریوں نے آئی جی اسلام آباد، سی پی او راولپنڈی اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اگر کوئی قانون شکنی ثابت ہو تو ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں