16 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق 19 جولائی کو متاثرہ 16 سالہ لڑکے کے والد نے تھانہ پنڈیگھیب میں ایف آئی آر درج کرائی کہ ان کے بیٹے کو حماد قیوم ولد عبدالقیوم اور محمد عثمان ولد منظور الٰہی سکنائے اخلاص تحصیل پنڈیگھیب موٹرسائیکل پر اپنے ساتھ لے گئے اور محمد عثمان کے گھر میں اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی کوشش کی،پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے بروقت اور مؤثر حکمت عملی کے تحت نامزد ملزمان حماد قیوم اور محمد عثمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکےتفتیش کا آغاز کردیاہے۔