ای الیون تھری میں رات 12 بجے بھی ہوٹل اور شیشہ کیفے کھلے، پولیس گشت سامنے، حکومتی احکامات ہوا میں؟

ای الیون تھری میں رات 12 بجے بھی ہوٹل اور شیشہ کیفے کھلے، پولیس گشت سامنے، حکومتی احکامات ہوا میں؟

11 بجے بندش کے احکامات بے اثر؟ شالیمار پولیس کی موجودگی میں ہوٹل اور شیشہ کیفے مبینہ طور پر رات گئے تک آباد، انتظامیہ کہاں ہے؟

اسلام آباد (کرائم رپورٹر/رانا قاسم اعجاز) اسلام آباد وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ کے رات 11 بجے تمام ہوٹلوں، اور 9 بجے دوسرے کاروباری مراکز کی بندش کے احکامات کے باوجود سیکٹر E-11/3 میں مبینہ طور پر لاہوری چسکا ہوٹل، کویٹہ ہوٹل، ریو لاؤنج کیفے اور زیوون کیفے رات 12 بجے کے بعد بھی کھلے ہیں

ذرائع کے مطابق رات 12 بجے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں بظاھر نہ صرف یہ ہوٹل اور مبینہ شیشہ کیفے سرگرم دکھائی دیتے ہیں بلکہ اسلام آباد پولیس کی گشت کرنے والی گاڑی بھی موقع پر موجود نظر آتی ہے۔ اس کے باوجود کسی قسم کی کارروائی نہ ہونا قانون پر عملدرآمد پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔

اگر حکومتی احکامات سب کے لیے یکساں ہیں تو پھر ان مقامات پر ان کی خلاف ورزی کیوں ہو رہی ہے؟ جب پولیس موقع پر موجود ہے تو کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ تھانہ شالیمار پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی ذمہ داری کہاں بنتی ہے؟ کیا متعلقہ ادارے اس مبینہ خلاف ورزی سے بے خبر ہیں یا پھر نگرانی کے نظام میں کوئی بڑی خامی موجود ہے؟
اس معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، اگر قانون کی خلاف ورزی ثابت ہو تو ذمہ دار کاروباری مراکز کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے والے متعلقہ افسران سے بھی جواب طلب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں