سینیٹ کمیٹی اجلاس: عطا تارڑ اور سحر کامران میں تلخ جملوں کا تبادلہ، سحر کامران کا واک آؤٹ
اسلام آباد: سینیٹ کی ایک کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سینیٹر سحر کامران کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد سحر کامران نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔
سحر کامران کا کہنا تھا کہ “آپ وزیر ہیں اور اونچی آواز میں بات کر رہے ہیں، میری بے عزتی ہوئی ہے، جس پر میں سمجھوتہ نہیں کروں گی۔”
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ایک رکن نے کمیٹی کو “ہائی جیک” کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریکارڈ نکالا جائے تو معلوم ہو جائے گا کہ ان کے دور میں کتنی بھرتیاں ہوئیں۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ “آنکھیں دکھانا روایت بن گیا ہے، ایک رکن کا کمیٹی پر حاوی ہو جانا قابل قبول نہیں، میرا بھی احتجاج ریکارڈ کیا جائے۔”