برکس میڈیا فورم کا ترقی پذیر ممالک کی آواز توانا بنانے کا مطالبہ
جوہانسبرگ (شِنہوا) چھٹا برکس میڈیا فورم اتوار کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اختتام پذیر ہوگیا جس کے شرکاء نے ترقی پذیر ممالک کی آواز کو مضبوط بنانے اور برکس میڈیا کے مابین وسیع تر تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
فورم کا موضوع “برکس اور افریقہ، مشترکہ وغیر جانبدار مستقبل کے لئے میڈیا مکالمہ مستحکم کرنا” تھا۔ اس موضوع پر تقریباً 30 ممالک کے لگ بھگ 100 میڈیا اداروں، تھنک ٹینکس اور عالمی تنظیموں کے تقریباً 200 نمائندوں نے تبادلہ خیال کیا۔
شِںہوا نیوزایجنسی کے صدر فو ہوا نے دو روزہ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ برکس ممالک کے میڈیا ادارے اس دور میں اہم ذمہ داریاں نبھارہے ہیں اور ان میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔
برکس میڈیا فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین فو نے انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے، زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی نظام کا قیام مشترکہ طور پر آگے بڑھانے، نئے دور میں برکس کی داستانیں بہتر طریقے سے بیان کرنے اور تہذیبوں کے مابین ثقافتی تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کی تجویز پیش کی۔
دنیا بھر کے میڈیا اداروں نے تقریب میں شرکاء کے درمیان اتفاق رائے اور اقدامات کی تعریف کی۔
جنوبی افریقہ کی معروف نیوز اینڈ انفارمیشن ویب سائٹ انڈیپینڈنٹ آن لائن (آئی او ایل) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں جعلی اور تیز تر ین خبریں حقیقت پر غلبہ پارہی ہیں۔ ایسے میں یہ فورم برکس ممالک کو میڈیا کی اخلاقیات، صداقت اور جامع پن میں اپنے رائے کے اظہار کا مناسب موقع فراہم کرتا ہے۔