وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے بھی چوروں سے محفوظ نہ رہے* *بہارہ کہو کوٹ ہتھیال گورنمنٹ گرلز کالج میں میٹرک کے امتحان کی غرض سے آنے والی طالبات کے موبائل فون چوری ہوگئے*

اسلام آباد *وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے بھی چوروں سے محفوظ نہ رہے* *بہارہ کہو کوٹ ہتھیال گورنمنٹ گرلز کالج میں میٹرک کے امتحان کی غرض سے آنے والی طالبات کے موبائل فون چوری ہوگئے*

*کالج کی پرنسپل کی ہڈ دھرمی اپنے ملازمین کو بچانے کی سر دھڑ کی کوشش پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج دینے سے بھی انکار کر دیا*

تفصیلات کے مطابق بہارہ کہو نئی آبادی کی رہائشی طالبہ پیر کے روز گورنمنٹ گرلز کالج میں بنائے کے سینٹر میں اپنا پیپر دینے گئی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے قوانین کے مطابق کمرہ امتحان میں موبائل فون لے جانا منع ہے بچیوں نے اپنے بیگ و دیگر اشیاء کمرہ امتحان کے باہر رکھ دیں جہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے اور ایک کالج کی آیا کو انکی حفاظت پر تعینات کر رکھا تھا طالبہ کا کہنا ہے کہ جب میں پیپر دے کر کمرہ امتحان سے نکلی اور اپنا بیگ اٹھایا اور موبائل نکالنے کی کوشش کی کہ آپ ے گھر فون کروں کہ مجھے لینے آئیں پیپر دے دیا ہے مگر بیگ میں موبائل موجود نہ تھا طالبہ کا کہنا تھا کہ جسکی شکایت میں نے اس وقت موجود کالج کے ٹیچر سے کی مگر انہوں نے الٹا مجھے ہی ڈانٹ ڈپٹ شروع کر دی بچی کے والد نے موبائل چوری کی شکایت متعلقہ تھانہ میں درخواست دے کر کی سب سے زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ تفتیشی افسر نے جب کالج کی پرنسپل سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی ڈیمانڈ کی تو موصوفہ آپے سے باہر ہو گئی اور اپنے ملازمین کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے والدین نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ سے اپیل کی ہے کہ ایسے کالجوں کی انتظامیہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور چوری کی ان وارداتوں کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کئے جائیں.
بشکریہ نعیم منہاس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں