آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا پنجگور کادورہ

*آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا پنجگور کادورہ*

پرواز فاؤنڈیشن کے زیر انتظام گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چتکان کی تزئین و آرائش کے بعدافتتاح

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پنجگور کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نےایف سی بلوچستان(ساؤتھ) پروازفاؤنڈیشن کے زیر انتظام گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، چتکان کی تزئین و آرائش کے بعدافتتاح کیا۔

مذکورہ کالج طویل عرصے سےخستہ حالی کا شکار تھا، جس کے باعث طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ طلباء اور اساتذہ کی دیرینہ خواہش پر ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن نےمخیر این جی اوز کے تعاون سےکالج کو تزئین و آرائش کے بعد جدید تعلیمی سہولیات سےآراستہ کیا۔

منصوبے کے تحت کالج میں کلاس رومز وآڈیٹوریم کی تزئین و آرائش، ساؤنڈ سسٹم کی فراہمی، فٹبال گراؤنڈکی تعمیر، ٹف ٹائل کی تنصیب، آر او پلانٹ کی فراہمی اورٹریننگ ایڈ سمیت دیگر تعمیراتی کام کامیابی سے مکمل کئے گئے۔

طلباء اوراساتذہ نےایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کےاس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں