55

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارتِ خارجہ میں پاکستان میں تعینات یورپی ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارتِ خارجہ میں پاکستان میں تعینات یورپی ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات

میں آپ کو وزارت خارجہ میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہتا ہوں مخدوم شاہ محمود قریشی

یہ معاشی سفارت کاری کے حوالے سے ہماری دوسری ملاقات ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

میں اس سے قبل یورپی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء کے ساتھ اس حوالے سے دو ورچوئل میٹنگز کر چکا ہوں مخدوم شاہ محمود قریشی

یورپی ممالک ہمارے سب سے بڑے تجارتی اتحادی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

کرونا وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے باوجود یورپی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہماری دو طرفہ تجارت کو فروغ ملا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد یورپی ممالک میں مقیم ہے جو ہمارے دو طرفہ اقتصادی روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں وزیر خارجہ

میں نے اپنی ورچوئل میٹنگز میں یورپی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء کو ہدایت کی کہ وہ یورپی ممالک میں دو طرفہ تجارت کے میسر مواقعوں کے حوالے سے آگاہ کریں تاکہ یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم ای اے ڈی کے ذریعے 2021 کا پلان ترتیب دے رہے ہیں تاکہ یورپی ممالک کے ساتھ مشترکہ اقتصادی کمیشنز کو مزید فعال اور بامقصد بنایا جا سکے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم یورپی ممالک کے کاروباری حضرات کو ای ویزہ سہولت مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ، ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان – ای یو مشترکہ اقتصادی کمیشن، ہمارے دو طرفہ مضبوط اقتصادی روابط کا مظہر ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہماری ان کاوشوں کے باعث “کاروبار میں سہولت فراہم کرنے کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی درجہ بندی 39 درجے تک بڑھی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

اقتصادی تعاون کا فروغ، دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم نے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے” روشن دیجیٹل اکاونٹ”کا اجراء کیا مخدوم شاہ محمود قریشی

اس اقدام کے نتیجے میں، پاکستانی تارکینِ وطن نے پہلے چند ماہ میں 50 ملین ڈالر زر-مبادلہ بھجوایا وزیر خارجہ

ہمیں دو طرفہ تجارت کے راستے میں حائل مسائل کے جلد حل کے لیے ایک مشترکہ متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے شاہ محمود قریشی

ہمارے لیے تمام ممالک اہمیت کے حامل ہیں- دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے ادارہ جاتی تعاون کا فروغ انتہائی اہم ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے کے بعد یورپی ممالک کے ساتھ ہماری تجارت کے حجم میں دو گنا اضافہ ہوا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان میں تعینات یورپی ممالک کے سفراء نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاک – ای یو، دو طرفہ معاشی تعاون کے فروغ کے لئے اپنی معاونت کا یقین دلایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں