افغان وزیر خاجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات
کابل(الامارہ )
ترکی: امارت اسلامی افغانستان کے وزیر خارجہ محترم مولوی امیر خان متقی نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 51ویں اجلاس کے موقع پر ترکی کے شہر استنبول میں پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی منصوبوں، تجارت اور ٹرانزٹ کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، مولوی امیر خان متقی نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات کی سطح کو بلند کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے دو طرفہ عملی تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے افغان ٹرانس ڈیولپمنٹ پروجیکٹ جیسے بڑے منصوبوں میں عملی پیش رفت پر دونوں ممالک کے کردار پر زور دیا۔
اس کے علاوہ، اس ملاقات میں افغانستان، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے آئندہ ہونے والے سہ فریقی ڈائیلاگ پر بھی بات چیت کی، جو کابل میں منعقد ہونے والا ہے۔
