پولیس کی روائیتی بےحسی اغواء ہونیوالی تین کم سن بہنوں کو نہ بچاسکی، مظفرگڑھ میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ، سفاک قاتل نے تین سگی بہنوں کو اغواء کرکے بیدردی کیساتھ قتل کردیا، پولیس ساری رات تھرمل کالونی میں بچیوں کو ڈھونڈتی رہی جبکہ لاشیں ساتھ خالی کوارٹر سے برآمد، پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
مظفرگڑھ میں واقع تھرمل پاور کالونی میں تہرے قتل کی دلخراش واردات میں تین کم سن بہنوں کو اغواء کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کیمطابق تھرمل سیکورٹی سارجنٹ اعجاز کی بیٹیوں کو گلے کاٹ کر بیدردی کیساتھ قتل کیا گیا۔ جبکہ قتل ہونیوالی دو بہنیں فاطمہ 7سالہ، زہرہ 8سالہ کھیلنے گئی تو واپس نہ آئیں جنکو ڈھوندنے جانیوالی 11سالہ بہن اریشہ بھی بعد میں گھر واپس نہ آئی۔ اور تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی گئی تو وہ رات گئے تک کالونی میں ڈھونڈتے رہے جبکہ صبح ہونے پر تنیوں کم سن بہنوں کی لاشیں ان کے گھر کیساتھ موجود خالی کوارٹر سے برآمد ہوئی جس کو چیک ہی نہیں کیا گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری، فرانزک ٹیمیں اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جو شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔