میانوالی چشمہ جہلم لنک کینال میں ڈوبنے والے باپ بیٹے کے بعد ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کر کے بیٹی کی نعش بھی نہر سے نکل کر لواحقین کے حوالے کر دی. اہل علاقہ نے کامیاب ریسکیو آپریشن پر جوانوں اور آفیسرز کو داد دی
وی او
کندیاں کے علاقہ ہرنولی کے قریب چشمہ جہلم لنک کینال میں ڈوبنے والے باپ بیٹا اور بیٹی کی نعشیں ریسکیو 1122 نے نہر سے نکال لیں. ریسکیو 1122 نے نعش لواحقین کے حوالے کر دیا . نہر میں پانی کا بہاؤ 7 ہزار کیوسک اور پانی کی گہرائی 14 فٹ ھے پانی کی گہرائی اور تیز بہاو کی وجہ سے سرچ آپریشن مشکل ہونے کے باوجود ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور کنٹرول روم انچارج کی مسلسل کوشش سے نہر میں ڈوبنے والوں کی نعشیں برآمد کر لیں.