گجرات کے گاؤں لادیاں میں پیشی پر جاتے ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل مرنے والوں میں باپ بیٹا ،بھائی اور قریبی رشتہ دار شامل

گجرات کے گاؤں لادیاں میں پیشی پر جاتے ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل مرنے والوں میں باپ بیٹا ،بھائی اور قریبی رشتہ دار شامل

سمرالہ گاؤں کا ملک عطاء الرحمن ،اس کا بیٹا سفیان ،بھائی ملک عرفان اور رشتہ دار شہزاد صبح سویرے کیری ڈبہ پر کھاریاں عدالت میں تاریخ پیشی پر جا رہے تھے کہ لادیاں چوک میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے کیری ڈبہ کے دونوں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کر کے چاروں فراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر تھانہ ککرالی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے دوسری جانب آئی جی پنجاب نے چوہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے ڈی پی او مستنصر عطاء نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں