“حج آپریشن 2024 کے سلسلے میں منی سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے حجاج کے لئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار؛
حجاج کو منی میں خیموں میں پہنچنے پر صبر اور بھائی چارے کے حوالے سے پیغام”
مشائر کے پانچ دنوں کے انتظامات تمام تر سعودی حکومت اپنے پاس رکھتی ہے لہٰذا کسی بھی شکایت کی صورت میں سعودی انتظامیہ کے نمبر
0125269600 یا 1966 پر فلفور شکایات درج کروا کر شکایات کا ازالہ ممکن ہے۔
آج بیشتر پاکستانی حجاج پرسکون اور انتہائی منظم انداز میں رہائش پذیر ہیں البتہ جن چند مکاتب میں جگہ کی کمی کی شکایات موصول ہوئی ہیں وہاں فوری طور پر وزارتِ مذہبی امور کے سٹاف اور معاونین کو روانہ کیا گیا ہے تا کہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے