ریڈیو ٹی وی کی صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والی ممتاز اینکر تسکین ظفر کو راولپنڈی میں سپرد خاک کردیا وہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں تھی

ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف نیوز کاسٹر اناوئنسر پرائیڈ آف پرفارمنس محترمہ تسکین ظفر صاحبہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں۔ اللہ پاک مغفرت فرمائے ۔آمین
اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین یا رب العالمین۔
ایک عہد تھا جو تمام ہوا انکا خلا پر کرنے میں ینگ جنریشن کو صدیاں درکار ہیں
2021 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں میں ریڈیو پاکستان نے انہیں 75ویں یوم آزادی پر ایوارڈ سے نوازا۔ اکثر کہا کرتیں تھیں: ” ملنے کے نہیں نایاب ھیی ہم۔”
محترمہ تسکین ظفر صاحبہ پاکستان ٹیلی وژن کے اس دور کا ستارہ ہیں جب لوگ اپنے بچوں اور اساتذہ شاگردوں کو اردو زبان، لہجہ اور تلفظ کی درستگی کیلیے پی ٹی وی دیکھنے کا کہا کرتے تھے۔ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کو ایک زمانے بلندیوں تک پہنچانے والے ان ہیروں کی جگہ ہماری یونیورسٹیز، میڈیا کے تربیتی اداروں اور کتابوں میں ہے۔ میڈیا کے سٹوڈنٹس ان کے تجربات سے جو سیکھ سکتے ہیں وہ پروفیشنلزم، کام کے ساتھ لگن، وضع داری، علم، ناقابل یقین یاداشت اور براڈکاسٹنگ کے ساتھ محبت کسی کتاب کے زریعے ممکن نہیں۔محترمہ تسکین ظفر صاحبہ نے 1980 سے 2024 تک کا اپنا تمام وقت ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے زریعے عوام کی سماعتوں کی نذر اور اپنی تمام عمر براڈکاسٹنگ کے نام کی۔
اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے آمین۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا ریڈیو پاکستان کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس

تسکین ظفر کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، وفاقی وزیر اطلاعات

تسکین ظفر ایک باصلاحیت اور تجربہ کار نیوز کاسٹر تھیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

تسکین ظفر کی وفات سے نہ صرف ریڈیو پاکستان بلکہ میڈیا انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات نے تسکین ظفر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین، وفاقی وزیر اطلاعات

*ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کر گئیں/اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس۔
چئیرمین سینیٹ/اظہار افسوس

چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ریڈیو پاکستان کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

تسکین ظفر کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے، چئیرمین سینیٹ

تسکین ظفر ایک باصلاحیت اور تجربہ کار نیوز کاسٹر تھیں، چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

ان کا انتقال نہ صرف ریڈیو پاکستان بلکہ پوری میڈیا انڈسٹری کیلئےناقابل تلافی نقصان ہے، چئیرمین سینیٹ

ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید یوسف رضا گیلانی          

چئیرمین سینیٹ کی مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا

اللہ مرحومہ تسکین ظفر کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطا فرمائے، چئیرمین سینیٹ

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیدال خان، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بھی سینئیر نیوز کاسٹر مرحومہ تسکین ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر ٹیلی ویژن اور ریڈیو نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

اسپیکر کی تسکین ظفر کی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین۔

اسپیکر کا تسکین ظفر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار۔

دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

تسکین ظفر کا انتقال ریڈیو اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر کا اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا۔

ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا بھی سینئر ریڈیو نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس۔

ڈپٹی اسپیکر کا مرحومہ کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار

دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

ڈپٹی اسپیکر کا اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا۔
وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کا ریڈیو پاکستان کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی سیکریٹری اطلاعات کی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار

تسکین ظفر ریڈیو پاکستان کا اثاثہ تھیں، وفاقی سیکریٹری اطلاعات

تسکین ظفر کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا، وفاقی سیکریٹری اطلاعات

تسکین ظفر کی ریڈیو پاکستان کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وفاقی سیکریٹری اطلاعات

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین، وفاقی سیکریٹری اطلاعات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں