وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پی ایف یوجے کے رہنما لالہ اسد پٹھان کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اور پروپیگنڈہ کرنے والے لوگ بہت تیز ہیں جو لوگوں کے ذہنوں پر سوار ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے جنرل مشرف کے دور میں بینظیر بھٹو کے کالاباغ ڈیم کے خلاف دھرنے کے وقت کالاباغ ڈیم کی حمایت میں جلسے کیے تھے میڈیا کو قومی معاملات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے میڈیا میں آئی بات کو لوگ سچ سمجھ لیتے ہیں پیپلزپارٹی ان لوگوں کے پروپیگنڈے کا صحیح طریقے سے مقابلہ نہیں کرسکی ہے ہم کینالز کے مسئلے پر سندھ کےعوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہر بار ہمیں پہلے سے زیادہ ووٹ دے کر منتخب کیا ہے جسے ہم بھول نہیں سکتے

سکھر میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ آئین کہتا ہے کہ صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر کوئی منصوبہ نہیں بن سکتا لیکن ہم کسی صوبے کے منصوبے بنانے کی سوچ پر پابندی نہیں لگاسکتے ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے نہ کسی منصوبے کی منظوری دی اور نہ کسی سمری پر دستخط کیے ہیں ان کے جولائی میں ہونے والے اجلاس کے جو منٹس آئے اس پر پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کینالز کے منصوبے پر دوسو اٹھارہ ارب روپے میں سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں واضح کہہ دیا ہے کہ وہ ان منصوبوں کی حمایت نہیں کرسکتے ان کا کہنا تھا کہ پانی کا معاملہ سی سی آئی میں جاتا ہے صوبوں کی اس پر مشاورت ہوتی ہے پانی کا کوئی بھی منصوبہ اتفاق رائے کے بغیر نہیں بن سکتا ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے پاس کسی بھی منصوبے کو روکنے کے اختیارات نہیں ہیں ہم نے ہر چیز دیکھ کر کہا تھا منصوبہ غلط ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سی سی آئی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے اور اس معاملے پر بلوچستان اور خیبرپختونخواہ بھی ہمارے ساتھ ہے لیکن اگر اجلاس نہیں بلایا جارہا ہے تب بھی ہم مطمئن ہیں کہ کینالز منصوبے پر کام نہیں ہورہا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب ارسا نے منصوبے کی منظوری دی تو یہ پروپیگنڈہ کرنے والے لوگ کہاں سو رہےتھے اس وقت بھی پیپلزپارٹی تھی جو اس معاملے کو سی سی آئی میں لے کر گئی 17جنوری 2024 کو ارسا نے جو فیصلہ دیا وہ غلط تھا ارسا نے یہ نہیں سوچا کہ پانی کہاں سے آئے گا کیا نہر بنانے سے پانی اس میں اڑکر کہیں سے آسکتا ہے کیا وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی بدولت کھڑی ہے ہم نہیں چاہتے کہ حکومت گرے ہم حکومت گرانا نہیں کینالز رکوانا چاہتے ہیں اگر ہمارے حکومت چھوڑنے کے بعد بھی یہ کینالز بنے تو پھر ذمہ دار کون ہوگا اگر پیپلزپارٹی نے حکومت چھوڑ بھی دی تو اس سے ملک میں نئے الیکشن ہوسکتے ہیں یا کچھ اور ہوسکتا ہے اور اگر اتنی وضاحت کے بعد بھی پروپیگنڈہ کرنے والوں کی بات سنی جائے تو اس کا مطلب ہے وہ لوگوں کے ذہنوں پر بری طرح سوار ہیں اس موقع پر سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ، سندھ حکومت کے ترجمان و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ اور ضلع کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صحافی جان محمد مہر کے قاتل ضرور گرفتار ہونگے اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ملزمان کی گرفتاری اور سزا دلوانے میں ہم سے تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پی ایف یوجے کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے دوران اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری میں تاخیر کی کئی وجوہات ہیں اس حوالے سے شکارپور اور کشمور کے کچے میں آپریشن چل رہا ہے اور جو وجوہات ہیں وہ صحافی ہم سے زیادہ جانتے ہیں قبل ازیں پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سینئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سندھ بلکہ ملک کی صحافی برادری میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا اور سندھ میں صحافیوں کے خلاف ہونے والی انتقامی کارروائیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ صحافی برادری جان محمد مہر کے قاتلوں کی ہر صورت گرفتاری اور انہیں سزا دلانا چاہتی ہے اس لیے اس کے قاتلوں کی گرفتاری اور سزا ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں جلد پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کریں گے اس موقع پر سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ، سندھ حکومت کے ترجمان و میئر سکھر ارسلان شیخ، ضلع کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ،سینئر صحافی لالہ شہباز پٹھان، بیرسٹر خان عبدالغفار خان و دیگر موجود تھے اس موقع پر پی ایف یوجے کے رہنما لالہ اسد پٹھان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ناصر شاہ ودیگر مہمانوں کو سندھ کی روایت کے مطابق اجرک کے تحائف بھی پیش کیے
ایڈوانس ٹکرز

سکھر، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پی ایف یوجے کے رہنما لالہ اسد پٹھان کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے

سکھر،صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر شاہ، مکیش کمار چاولہ ودیگر بھی ان کے ہمراہ

سکھر، ملاقات میں پی ایف یوجے رہنما لالہ اسد پٹھان کی جانب سے سندھ میں صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہی
سکھر، سینئر صحافی و اینکر پرسن جان محمد مہر کے قتل کیس پر بھی تبادلہ خیال

سکھر، صحافی جان محمد مہر کے قاتل گرفتار نہ ہونے کی وجہ سے صحافی برادری میں غم و غصہ ہے، لالہ اسد پٹھان

سکھر، صحافی برادری جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار دیکھنا چاہتی ہے، رہنما پی ایف یوجے

سکھر،، جان محمد مہر کے قاتل گرفتار کرکے صحافی برادری اور جان محمد مہر کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے، لالہ اسد پٹھان

سکھر، صحافیوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے حوالے سے بھی گفتگو

سکھر،،، وزیراعلیٰ سندھ کی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں