راولپنڈی
گوجرخان کے علاقہ میں قتل کی واردات کا ڈراپ سین،
مقتول کا سگا بھائی اور اسکا کزن ہی قاتل نکلے،
ملزم اویس نے اپنے کزن مرتضیٰ کے ہمراہ جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کر کے سگے بھائی بختاب کو قتل کر دیا تھا،
ملزمان نے بھائی کو قتل کر کے منصوبہ بندی سے سابقہ مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا،
گوجر خان پولیس نے حالات واقعات کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھایا،
تفتیش کے دوران ملزمان اویس اور مرتضیٰ نے بختاب کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا،
ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی گوجرخان پولیس کو شاباش،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی ایس پی صدر
ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر