66

برسلز: بھارتی ہیکرز کی طرف سے عالمی آن لائن یکجہتی کشمیر کانفرنس ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

۔ برسلز: بھارتی ہیکرز کی طرف سے عالمی آن لائن یکجہتی کشمیر کانفرنس ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام آج جمعرات کی شام اس آن لائن یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا منتظمین کے مطابق، ہیکرز نے پہلے غیراخلاقی تصاویرجاری کیں اور پھر کانفرنس کو کنٹرول میں لینے کی کوشش کی
آغاز پر ہی کانفرنس انتظامیہ کی شکایت اور ہوسٹ کمپنی کی فوری کاروائی پر ہیکرز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا کانفرنس کے دوران مقررین نے کشمیریوں کے ساتھ عالمی برادری کی عملی یکجہتی پر زور دیا کانفرنس میں اہم یورپی، کشمیری، پاکستانی و دیگرممالک کی نامور شخصیات نے خطاب کیا چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہا کہ ای یو انفو لیب کی رپورٹ کے بعد بھارت کا جھوٹا پروپگنڈا بے نقاب ہوچکا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کے لیے زیادہ موثر عالمی یکجہتی و حمایت حاصل کریں،
ہم نے دنیا کو یہ بتانا ہے کہ بھارت سات دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کررہا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں