اِنّالَلّٰهِ وَ اِنًا اِلَیّه رَاجِعُون
سابق صدر سپریم کورٹ بار رشید اے رضوی انتقال فرما گئے
سابق جج اور سینئر قانون دان رشید اے رضوی انتقال کرگئے
رشید اے رضوی علالت کے باعث ساوتھ سٹی اسپتال میں زیر علاج تھے
رشید اے رضوی کا نماز جنازہ کل ادا کیا جائے گا
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور اور سماجی تحفظ محد احمد شاہ کا جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ) رشید اے رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
٭ رشید اے رضوی نے پوری زندگی قانون اور انصاف کی سربلندی کے لئے کام کیا۔ احمد شاہ
٭ وہ آرٹس کونسل آف پاکستان کے بھی سرگرم رکن تھے، نگراں صوبائی وزیر
٭ ان کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے۔ احمد شاہ وہ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے ذریعہ صحافیوں کو تحفظ کی فراہمی کے لئے کوشاں رہے،نگراں وزیر اطلاعات
٭ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔ نگراں وزیر اطلاعات
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ممتاز ماہر قانون اور جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ) رشید اے رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
٭ رشید اے رضوی نے بطور جج اور وکیل پوری زندگی قانون و انصاف کی سربلندی کے لئے کام کیا۔ گورنر سندھ
٭ وہ میرے وکیل بھی رہے، ان کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے ،گورنر سندھ
٭ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔ کامران
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا سینئر وکیل رشید اے رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
بیرسٹر مرتضی وہاب کی مرحوم رشید اے رضوی کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا
رشید اے رضوی ممتاز ماہر قانون کے ساتھ بااخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
رشید اے رضوی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
اللہ تعالی سے مرحوم رشید رضوی کے بلند درجات کی دعا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ممتاز ماہر قانون اور جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ) رشید اے رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
رشید اے رضوی نے بطور جج اور وکیل پوری زندگی قانون و انصاف کی سربلندی کے لئے کام کیا۔ گورنر سندھ
وہ میرے وکیل بھی رہے، ان کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے ،گورنر سندھ
ممتاز سماجی رہنما اور چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد رمضان چھیپا کا ممتازقانون دان رشید اے رضوی کی وفات پر اظہارتعزیت
رشید اے رضوی کی وفات سے پاکستان ایک قابل قدرقانون دان سے محروم ہو گیا، رمضان چھیپا۔
رشید اے رضوی مرحوم نے بطور جج،بطور وکیل اوربحیثیت قانون دان جو خدمات انجام دیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا،رمضان چھیپا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے بھی رشید اے رضوی مرحوم نے نمایاں کردار ادا کیا ،رمضان چھیپا۔
وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور رہنمائی کیلئے رشید اے رضوی نے جو خدمات سرانجام دیں وہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی،رمضان چھیپا۔
مرحوم ایک منجھے ہوئے ماہر قانون تھے جنہوں نے ملک میں عدل و انصاف کی سربلندی کیلئے بے شمار کارہائے نمایاں سر انجام دیے ،رمضان چھیپا۔
رشید اے رضوی کی وفات سے پاکستان کا ایوان عدل ایک شفیق،وضع دار اور قابل احترام شخصیت سے محروم ہوگیا،رمضان چھیپا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے،رمضان چھیپا۔ترجمان چھیپا
جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کا ممتاز قانون دان رشید اے رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
سردار عبدالرحیم کی مرحوم رشید اے رضوی کی کامل مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا
رشید اے رضوی ممتاز قانون دان اور انتہائی نفیس انسان تھے۔ سردار عبدالرحیم
رشید اے رضوی کی عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ سردار عبدالرحیم
اللہ تعالیٰ سے مرحوم رشید اے رضوی کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔ سردار عبدالرحیم سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے