مظفرگڑھ :جسٹس علی ضیاء باجوہ صاحب نے جمشید احمد خان دستی کی اپیلیں منظور کرکے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ اب جمشید احمد خان دستی NA -176,175 اور 269,271 -PP سے الیکشن لڑ سکتا ہے- جسٹس صاحب کے ریمارکس : کیا آپ اتنی جلدی میں تھے کہ کسی کے بھی بجلی کے بل کو جمشید دستی کے اوپر ڈال دیا اور وہ کسی بھی عدالت میں PO نہیں ہے تو اس کو الیکشن لڑنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟جس پر کوئی ریٹرئنگ آفیسرز جواب نادے سکے۔اور جب جمیشد دستی کے وکیل حافظ شاکر سکھانی نے اس کی ڈگری جمع کروادی تھی تو اس کو فائل سے نکال کر ریٹرئنگ آفیسرزنے بد نیتی کی ہے۔کیا اب آپ بتائیں گے کہ کون صادق اور امین ہے۔؟
رانا آصف ایڈوکیٹ سپریم کورٹ،حافظ شاکر سکھانی ایڈوکیٹ ھائی کورٹ،عامر بھٹہ ایڈوکیٹ ھائی کورٹ،باصر سکھانی ایڈوکیٹ ھائی کورٹ ،محمد وقاص شاکر سکھانی اور ملک عبدالباری کھوکھر ایڈوکیٹ نے جمیشد احمد دستی کی طرف سے پیش ہو کر اپنے دلائل دئیے۔