ملک بھر خصوصاً پنجاب میں کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کے عمل میں پولیس کی بدترین مداخلت کامعاملہ
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور نے صوبائی الیکشن کمشنر کو شکایت بھجوا دی
سرکاری مشینری خصوصاً محکمہ پولیس کی آر اوز کے کام میں کھلی مداخلت کا معاملہ اٹھا دیا
چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے ساتھ فوری طور پر معاملہ اٹھانے کی سفارش کر دی
لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً پولیس کی جانب سے آر اوز کے کام میں کھلی مداخلت کی بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں ، ضلعی الیکشن کمشنر لاہور
تحریری شکایات اور ٹیلی فون پر متعدد رابطوں کی کوششوں کے باوجود کسی قسم کے ازالے کی تدبیر نہیں کی، عبدالودود خان