لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی روایتی میس نائٹ، برطانوی وزارت دفاع کے اعلیٰ فوجی افسر مہمان خصوصی

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی روایتی میس نائٹ، برطانوی وزارت دفاع کے اعلیٰ فوجی افسر مہمان خصوصی

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ڈیفنس ونگ کی جانب سے روایتی میس نائٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں لندن کی سفارتی کور سے تعلق رکھنے والے دفاعی اتاشیوں نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی برطانوی وزارت دفاع کے انٹیگریٹڈ گلوبل ڈیفنس نیٹ ورک کے کمانڈر میجر جنرل جان کلارک تھے، جبکہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

تقریب میں دفاعی اور سفارتی حلقوں کے نمائندوں کی شرکت نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی و سفارتی تعلقات اور باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کی۔

میس نائٹ کے اختتام پر پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں