کوئٹہ: سینئر صحافی شاہد میتلا کی پیکا مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد
کوئٹہ میں پیکا ایکٹ کے تحت ہتکِ عزت کے مقدمے میں سینئر صحافی شاہد میتلا کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 7 سید اختر شاہ نے درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے جمعہ کو سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج ہفتے کو سنایا گیا۔
شاہد میتلا جوڈیشل ریمانڈ پر کوئٹہ جیل میں ہیں۔
پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ بھی اس وقت کوئٹہ میں موجود ہیں، جہاں پی ایف یو جے کے سابق صدر شہزادہ ذوالفقار، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کی قیادت کے ہمراہ شاہد میتلا کے مقدمے پر وکلا سے قانونی مشاورت جاری ہے۔
شاہد میتلا کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد صحافتی تنظیموں کی جانب سے آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کی جا رہی ہے۔