اینٹیلی جنس بیورو کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل اور اسلامی جمعیت طلبا پاکستان کے سابق سیکرٹری جنرل میاں ظفر اقبال کو اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا

اینٹیلی جنس بیورو کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل اور اسلامی جمعیت طلبا پاکستان کے سابق سیکرٹری جنرل میاں ظفر اقبال کو اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا
مرحوم جماعت اسلامی سکھر کے سابق امیر میاں محمد علی کے صاحب زادے اور حیدر آباد سے جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد شوکت کے بھتیجے تھے ان کی نماز جنازہ میں سابق رکن قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر رشید ترابی سئنیر صحافی اور اینکر پرسن مجیب الرحمٰن شامی سینئر صحافی محسن رضا خان صحافی سہیل خاور پی ٹی وی کے عمران منصب بلال شیخ ظفر محمود شیخ ڈاکٹر فرخ عطا وزارت اطلاعات کے سابق افسر رفیق ڈاھر جماعت اسلامی کے رہنما رائو مہروز آئی بی کے افسران اور دیگر نے شرکت کی
میاں ظفر اقبال نے دوران ملازمت جدہ بیجنگ اور قبرص میں سفارتی ذمہ داریاں بھی ادا کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں