ٹک ٹاک ویڈیو کا جنون، ویڈیو کے دوران شیرنی کا حملہ 19 سالہ شہری کی جان لے گیا۔
کاہنہ کے علاقہ میں نعمان نامی ٹک ٹاکر ویڈیو بنانے لیے نجی فارم ہاؤس پہنچا، ویڈیو بنانے کے دوران شیرنی بے قابو ہوگئی جس نے فارم کےملازم طلحہ کو زخمی کردیا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔ ابتدائی طور ملزم نے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کیا تاہم تحقیقات میں حقائق سامنے اگئے۔
کاہنہ پولیس نے فارم ہاؤس مالک فیاض عرف فیضی اور ٹک ٹاکر نعمان کو گرفتار کر لیا ہے۔