وادی ناران میں برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

وادی ناران میں برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

پشاور: خیبرپختونخوا کی خوبصورت وادی ناران میں بیسر سے بابوسر ٹاپ تک برف باری ہوئی ہے، جس کے بعد وادی کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی اور موسم مزید سرد ہوگیا۔

مشیر سیاحت ڈاکٹر سرفراز علی نے برف باری کے پیش نظر ٹورازم پولیس کو سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برف باری کے دوران سڑکوں پر پھسلن کے باعث سیاح خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ڈاکٹر سرفراز علی کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وادی ناران میں موسم سرما کے دوران اس سے قبل بھی برف باری ہو چکی ہے، تاہم موجودہ موسمی صورتحال میں سیاحوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی ناران کا رخ کرنے والے سیاح سفر شروع کرنے سے قبل موسم اور راستوں کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کریں۔ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا معلومات کے لیے ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں