مانسہرہ میں سگے چچا کے ہاتھوں 32 سالہ بھتیجا قتل، ملزم ہارون موقع پر گرفتار، فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

مانسہرہ میں سگے چچا کے ہاتھوں 32 سالہ بھتیجا قتل، ملزم ہارون موقع پر گرفتار، فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

مانسہرہ: تھانہ سٹی کی حدود بیدڑہ چوک میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں سگے چچا نے اپنے 32 سے 33 سالہ بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود بیدڑہ چوک میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہارون ولد جان محمد سکنہ چکڑیالی نے اپنے سگے بھتیجے الیاس ولد محمد یونس پر آتشیں اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزم ہارون نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مقتول الیاس کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ اس حوالے سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں