وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پمز ہسپتال میں زیر علاج سینئر صحافی محمد اسلم کھوکھر سے ملاقات، عیادت کی اور صحت و علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مشکل وقت میں کسی صحافی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، صحافی برادری کے مسائل اور مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر نے محمد اسلم کھوکھر کو ملازمت کی فراہمی کا لیٹر بھی حوالے کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے ہسپتال میں موجود معالجین سے بھی ملاقات کی اور محمد اسلم کھوکھر کی صحت اور جاری علاج کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔