ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس کیس، اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
اقرار الحسن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اقرار الحسن اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔