اسلام آباد: جی 12 میں پولیس ٹیم پر مبینہ فائرنگ، زیرِ حراست ملزم زخمی، ساتھی فرار

اسلام آباد: جی 12 میں پولیس ٹیم پر مبینہ فائرنگ، زیرِ حراست ملزم زخمی، ساتھی فرار
اسلام آباد کے علاقے جی 12 میں تھانہ سنبل پولیس کی ٹیم پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس کے ہمراہ نشاندہی کے لیے لے جایا جانے والا ملزم گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ سنبل کے ایف آر او کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ پولیس ٹیم ملزم کو واردات کی نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی کہ جی 12 کے علاقے میں مبینہ طور پر ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، جس سے زیرِ حراست ملزم کو گولی لگی۔
اطلاع کے مطابق فائرنگ کرنے والے دو ملزمان ہونڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو فائرنگ کے بعد کچی آبادی کی جانب فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد فرار ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائی کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں