گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات، امن و امان اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات، امن و امان اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشار اور محاذ آرائی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں