معروف اینکر پرسن اور عوام راج پارٹی کے بانی اقرار الحسن کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سینئر صحافی وسیم بادامی کا اقرار الحسن کی گرفتاری پر اظہارِ تشویش، رات 3 بجے گھر کا دروازہ توڑ کر حراست میں لینے کا دعویٰ

معروف اینکر پرسن اور عوام راج پارٹی کے بانی اقرار الحسن کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ان کے کوآرڈینیٹر کامران نے بھی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

سینئر صحافی وسیم بادامی کے مطابق، اہلِ خانہ نے بتایا کہ اقرار الحسن کو رات 3 بجے حراست میں لیا گیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے اہلکار گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے اقرار الحسن کو باہر لانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

وسیم بادامی کے مطابق، اہلِ خانہ کو یہ معلوم نہیں کہ اقرار الحسن کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف کوئی وارنٹ دکھایا گیا یا نہیں، اور انہیں کہاں لے جایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اقرار الحسن کو ان کی دوسری اہلیہ فرا اقرار کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

تاحال گرفتاری کی وجوہات، قانونی بنیاد اور اقرار الحسن کی موجودہ تحویل کے مقام کے حوالے سے متعلقہ ادارے کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں