ٹانک میں دفعہ 144 نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کی پابندی
ٹانک: ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پابندی 10 اکتوبر سے 9 نومبر 2026ء تک ایک ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور ممکنہ سکیورٹی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنا ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔