پی آئی اے مسافروں کو فضائی سفر کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کا آغاز۔ پی آئی اے اور نورس اٹلانٹک ائیر ویز کے درمیان دو بوئنگ 9-787 ڈریم لائنرز کے حصول کا معاہدہ طے پا گیا۔

*پی آئی اے مسافروں کو فضائی سفر کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کا آغاز۔ پی آئی اے اور نورس اٹلانٹک ائیر ویز کے درمیان دو بوئنگ 9-787 ڈریم لائنرز کے حصول کا معاہدہ طے پا گیا۔

*نومبر سے پاکستان سے برطانیہ کے درمیان جدید ڈریم لائنرز طیاروں سے پروازیں شروع کی جائیں گی*۔ترجمان پی آئی اے

*اسلام آباد: 9 اکتوبر 2026ء:*

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے بڑھتی ہوئی سفری طلب کو پورا کرنے اور اپنی طویل فاصلے کی پروازوں کی گنجائش میں اضافے کے لیے ناروے کی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک ایئر ویز کے ساتھ دو جدید بوئنگ 9-787 ڈریم لائنرز طیاروں کے حصول کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت نورس اٹلانٹک پی آئی اے کو دو بوئنگ 9-787 ڈریم لائنرز فراہم کرے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیاروں کے حصول کے لیے ناروے میں منعقدہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات اور نارس آٹلانٹنک ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آوینڈ رولڈ نے معاہدے پر دستخط کئے۔
نئے طیاروں کے ذریعے پی آئی اے کی پاکستان سے برطانیہ کے درمیان طویل فاصلے کی پروازوں کی گنجائش میں اضافہ ہوگا، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کے لیے براہ راست سفر کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
نئے طیاروں کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے برطانیہ کے لئے پروازوں کا آغاز نومبر 2026ء کے پہلے ہفتے سے ہو گا۔
برطانیہ پی آئی اے کے لیے ایک اہم بین الاقوامی مارکیٹ ہے۔ نورس اٹلانٹک کے ساتھ معاہدہ اس اہم روٹ پر پی آئی اے کی گنجائش بڑھانے اور مسافروں کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفر کے لیے مزید سہولت اور انتخاب فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
پی آئی اے بین الاقوامی فضائی نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے اور مسافروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق اپنی آپریشنل گنجائش میں اضافہ کر رہی ہے۔ بوئنگ9-787 ڈریم لائنر پہلی مرتبہ پاکستانی مارکیٹ میں متعارف ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ جدید طیارے ہمارے مسافروں کو بہتر اور معیاری سفری تجربہ فراہم کریں گے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر، پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات نے کہا کہ نورس اٹلانٹک کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں مقیم بڑی پاکستانی کمیونٹی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفر کے مزید مواقع پیدا کرے گی۔
ایونڈ روالڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، نورس اٹلانٹک ایئر ویز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
پی آئی اے کے ساتھ یہ معاہدہ نورس اٹلانٹک کی طویل فاصلے کی پروازوں کے لیے جدید ڈریم لائنر طیاروں کو مختلف بین الاقوامی مواقع کے مطابق مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
پی آئی اے اور نورس اٹلانٹک کے درمیان ہونے والا معاہدہ دونوں ایئرلائنز کے درمیان مستقبل میں مزید اسٹریٹجک تعاون کے امکانات بھی پیدا کرتا ہے۔جدید ڈریم لائنرز کی شمولیت سے قومی ایئرلائن کی بین الاقوامی آپریشنز میں گنجائش بڑھے گی اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کو مزید فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں