شہید پولیس اہلکار کامران خان کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، پولیس افسران اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

شہید پولیس اہلکار کامران خان کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، پولیس افسران اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

پشاور: تھانہ جمرود کی حدود شاکس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کامران خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز خیبر شاکس میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ڈی پی او خیبر وقار احمد، شہید کے اہلِ خانہ، پولیس افسران و اہلکاروں اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے شہید کامران خان کی بہادری، فرض شناسی اور جذبۂ شہادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامران خان نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بہادر جوان محکمہ پولیس کا فخر اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سی سی پی او پشاور نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں