وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سجاد میر کی عیادت کے لیے ان کے گھر آمد

لاہور۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سجاد میر کی عیادت کے لیے ان کے گھر آمد

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سجاد میر کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

سجاد میر ملک کے سینئر صحافی ہیں، صحافت کے شعبے میں ان کی خدمات قابل قدر ہیں، عطاء اللہ تارڑ

سجاد میر نے کئی دہائیوں تک صحافت کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں اور قلم کے ذریعے اہم خدمات انجام دی ہیں، عطاء اللہ تارڑ

دعا ہے اللہ تعالیٰ سجاد میر کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور انہیں جلد مکمل صحت یابی نصیب ہو، عطاء اللہ تارڑ

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، سلمان غنی اور فرخ شہباز بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں