پاک فوج میں 8 اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر 8 لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ، لیفٹیننٹ جنرل عامر نجم کو کمانڈر 2 کور ملتان، لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک کو کمانڈر 1 کور منگلا اور لیفٹیننٹ جنرل عمر بشیر کو کمانڈر 4 کور لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل نعیم کو کمانڈر 11 کور پشاور، لیفٹیننٹ جنرل امداد کو انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن، لیفٹیننٹ جنرل نور ولی کو کوارٹر ماسٹر جنرل جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔