حیات آباد انڈر پاس کی افتتاحی تقریب شدید بدانتظامی کا شکار، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی افتتاح کیے بغیر روانہ
پشاور: حیات آباد انڈر پاس کی افتتاحی تقریب شدید بدانتظامی کا شکار ہوگئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔ تقریب کے دوران کارکنان وزیراعلیٰ کی گاڑی پر چڑھ گئے جبکہ شدید رش کے باعث سہیل آفریدی کو گاڑی سے اترنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔ صورتحال کے باعث رنگ روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی۔